کراچی(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ٹاپ پوزیشن پر زیادہ دیر تک قابض رہنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی اور کیون پیٹرسن کے پاس تھا ۔
کرک اسٹیٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی20 فارمیٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دنوں تک ٹاپ پوزیشن حاصل رکھنے کا ایک اور ریکار اپنے نام کرچکے ہیں۔
پاکستانی کپتان بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کے فارمیٹ میں 1028 دن گزار چکے ہیں جبکہ ویرات کوہلی اور کیون پیٹرسن کا نمبر آتا ہے۔ کوہلی نے ٹی20 کرکٹ میں 1013 دن جبکہ کیون پیٹرسن 729 دنوں تک نمبر ایک پوزیشن پر قابض رہے تھے۔
واضح رہے کہ بابراعظم واحد بلےباز جو تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل ہیں۔