برسبین (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔
تفصیلات کے آسٹریلوی شہر برسبین میں ٹی ٹونٹی رلڈ کپ کے سپر 12میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے14 رنز بنا لئے ہیں ۔
گروپ اے میں پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ پہلے جبکہ انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔ اس سے قبل آج کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست سے دوچار کیا ۔ سری لنکا کی جیت سے گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔
اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ افغان اوپنرز نے 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، رحمان اللہ گرباز اور عثمان غنی بالترتیب 28 اور 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں ابراہیم زدران 22، نجیب اللہ زدران 18، گلبدین نائب 12، کپتان محمد نبی 13، راشد خان 9 اور عظمت اللہ عمرزئی 3 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے 3، لاہیرو کمارا 2 جبکہ مہیش تھیکشنا اور دھننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔
ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اوپنر پاتھون نسانکا 10 اور کوشل مینڈس 15 رنز بناکر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم دھننجایا ڈی سلوا 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
دیگر کھلاڑیوں میں بھانوکا راجا پاکسے 18 اور چارتھ اسالنکا 19 رنز بناکر نمایاں رہے، افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 2 جبکہ مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔