ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 131رنز کا ہدف

پرتھ (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12مرحلے میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 131رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے سین ولیمزنے 31،کپتان اروائن نے 19جبکہ ایونس نے 19رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 4جبکہ شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More