ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستا ن نے جنوبی افریقہ کو 186رنز کا ہدف دیدیا

سڈنی (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 185رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرلےمیں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 185رنز کا ہدف دیدیا۔ پاکستان نے9وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے۔ شاداب خان نے 52جبکہ محمد افتخار نے 51رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم محمد رضوان 4رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔ محمد حار ث نے 28رنز کی زبردست اننگز کھیلی ۔بابر اعظم 6،شان مسعود 2رنز بنا سکے ۔
افتخار احمد کے ساتھ محمد نواز نے بھرپور ساتھ دیا اور 28رنز بنائے تاہم وہ رن آئوٹ ہو گئے ۔اس کے بعد افتخار کا ساتھ دینے شاداب خان آئے ۔ نائب کپتان شاداب نے افتخار کے ساتھ مل کر پاکستان کے سکور کو آگے بڑھایا اور دوسری تیز ترین ففٹی سکور کی۔
سائوتھ افریقہ کی جانب سے نورٹیج نے4جبکہ شمسی ،پارنیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More