ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،بنگلہ دیش نے نیدر لینڈز کو 9رنز سے شکست دیدی

ہوبارٹ(پاک ترک نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلا دیش نے نیدر لینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کے خلاف مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، عفیف حسین 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور صرف 15 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
اسکے بعد وقفے وقفے سے نیدر لینڈز کے کھلاڑی آؤٹ ہوتے گئے۔ کولن ایکرمن 62 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں دیکھا ہے کہ دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کامیاب رہی ہے۔ نیدر لینڈز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہم بھرپور ٹیم ہیں تاہم میچ کے دن اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More