پاک بھارت ہائی وولیٹج میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

میلبورن (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 اکتوبر کو ہونے والا میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں 23 اکتوبر کو ہونیوالے پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان ہے ۔ بارش کا سلسلہ 21اکتوبر سے 24اکتوبر تک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث پاک بھارت میچ بھی متاثر ہو سکتا ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا وارم اپ میچ بھی بارش کے باعث ختم کردیا گیا ہے جبکہ برسبین میں کھیلے جانیوالا بنگلہ دیش اور سائوتھ افریقہ کے درمیان میچ بھی بارش باعث منسوخ کردیا گیا ۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More