ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت

لاہور(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔شائقین نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کے لیے ایڈوانس بکنگ کرا رکھی تھی۔میگا ایونٹ کے اب تک 2 لاکھ سے زائد ٹکٹس ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہوچکے ہیں۔
شائقین کرکٹ دلچسپ مقابلے کیلئے بے تاب ہو گئے ۔ 9ماہ بعد ہونیوالے روایتی حریفوں کے میچ کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں ۔
آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے ٹکٹس چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022میں پاکستان اور بھارت کا میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 3 بجے دوپہر کھیلا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More