سڈنی (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 142رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق آسٹریلوی شہرسڈنی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں سری لنکا نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے نشاکا نے 67رنز راجاپکسا نے 22رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے تین جبکہ سٹوکس ،ووکس ،سیم کرن اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
انگلینڈ کیلئے سیمی فائنل میں رسائی کیلئے یہ میچ جیتنا لازمی ہے ۔ ہارنے کی صورت میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گا۔