سڈنی (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے کے میچ میں سری لنکا 168رنز کے ہدف کے تعاقب میں 102رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بنائے تھے ۔فلپس نے سنچری سکور کرتے ہوئے 104رنز بنائے جبکہ ڈیرل مچل نے 22رنز کی اننگز کھیلی ۔
سری لنکا نے 168رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19اعشاریہ 2اوورز میں 102رنز بنا سکی اور پوری ٹیم آئوٹ ہو گئی۔کپتان شناکا نے 35جبکہ راجاپکسا نے 34رنز بنائے ۔ ان کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکا ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4جبکہ سینیٹر ا ور سودھی نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔