ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل سے قبل میلبورن میں شاہینوں کی بھرپور مشقیں

میلبورن(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل سے قبل میلبورن میں شاہینوں نے بھرپور پریکٹس سیش میں حصہ لیا ۔
تفصیات کےمطابق شاہینوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں پریکٹس کی ۔قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم نے آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تاہم لیگ اسپنر شاداب خان نے شرکت نہیں کی۔نیٹ سیشن سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا۔
دوسری جانب گزشتہ روز انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شکست کے ساتھ ہی بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے، میگا ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اتوار فائنل میں ٹکرائیں گی۔
ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل بارش سے 95 فیصد متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More