سڈنی (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان بیٹنگ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 153رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔
پاکستان نے بغیر کسی کے نقصان کے دس اوورز کے اختتام پر 87رنز بنا لئے ہیں ۔کپتان بابر اعظم 43جبکہ محمدرضوان نے 41رنز سکور کئے ہیں۔پاکستان کو جیت کیلئے مزید 60گیندوںپر 66رنز درکار ہیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ مقررہ بیس اوورز میں نیوزی لینڈ نے 4وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے ۔
ڈیرل مچل نے 53جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 46رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔