ملتان (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن آج سے مکمل فعال ہوچکاہے ۔
پی آئی اے کی پہلی پرواز 121 مسافر لے کر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچ گئی ہے ۔
جبکہ سعودی ایئرلائنز کی پرواز اسلام آباد سے جدہ 250 سے زائد مسافروں کو لے کر گئی ہے ۔
سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر انہیں رخصت کیا۔
جمعرات کو پی آئی اے کی 5 پروازیں آپریٹ ہوں گی جن سے مجموعی طور پر 1400 افراد سعودی عرب پہنچیں گے۔
یہ پروازیں لاہور سے جدہ، اسلام آباد سے جدہ، لاہور سے دمام، اسلام آباد سے ریاض اور کراچی سے مدینہ منورہ جائیں گی ۔
جمعہ کو 1130 مسافر 4 پروازوں کے ذریعے کراچی سے دمام، اسلام آباد سے دمام، لاہور سے ریاض اور ملتان سے جدہ جائیں گے ۔
پی آئی اے رواں ہفتے مجموعی طور پر 33 پروازیں آپریٹ کرے گی جو آئندہ ہفتے بڑھ کر 48 ہو جائیں گی۔