پاکستان،سعودیہ مشترکہ فلم وڈرامے سازی کا خواہاں

 

سعودی عرب میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت اور فلموں کی سینماؤں میں نمائش کے بعد وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز چاہتے ہیں ایک ایسا مشترکہ فلم و ڈراما پروڈکشن ادارہ بنایا جائے جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی مواد کی تیاری و ترسیل کا کام کرے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اگرچہ تاریخی سفارتی، سیاسی، سماجی و برادرانہ تعلقات ہیں، تاہم کچھ عرصہ قبل ہی دونوں ممالک کے درمیان ڈراموں و فلموں کے تبادلے سے متعلق ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔

اور اب حکومت پاکستان برادر ملک کے ساتھ ثقافتی تعلقات اور خصوصی طور پر فلم و ڈراما پروڈکشن کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کرنے کی خواہاں ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سعودیہ کے ساتھ مل کر ڈراما و فلم پروڈکشن بنانے کی خواہش کا اظہارتو کیا، لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس ضمن میں اب تک حکومت کی جانب سے کیا اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں؟تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد دونوں ممالک میں مشترکہ پروڈکشن ادارے کے حوالے سے پیش رفت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More