اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان محنت، روزگار اور سماجی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں ۔پاکستان کی طرف سے سفیر پاکستان بلال حئی اور آذربائیجان کی طرف سے وزیرمحنت اور سماجی تحفظ برائے آبادی ساحل بابایوف نے دستخط کیے ۔
معاہدے کے مطابق آذربائیجان میں مقیم کارکنوں کے حقوق کے تحفظ میں مدد ، کام کرنے کے لیے محفوظ اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانا، ملازمت کے متلاشیوں کے روزگار کے مواقع میں اضافہ اور پیشہ ورانہ تربیت دے کر لیبر فورس کی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔