ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کی بڑی کامیابی
پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی کی کوششیں رنگ لے آئیں
پاکستان کے لئے ترکی کی قرنطینہ پالیسی میں بڑی تبدیلی
اب پاکستانی شہریوں کو ترکی آمد پر مہنگے ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا
پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی کی ترکی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے مثبت نتائج سامنے آ گئے
ترکی میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں کو ہوٹل کے بجائے یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں قرنطینہ کرنا ہو گا
ترک حکومت نے استنبول کے محتشم سلیمان
Dormitory
ہاسٹل کو پاکستانی طلبہ کے قرنطینہ کے لئے مختص کر دیا
انقرہ کا
Tahsin Banguoglu
ہاسٹل بھی پاکستانی طلبہ کے لئے کھول دیا گیا جہاں وہ قرنطینہ میں رہ سکتے ہیں۔
یہ سہولت ان تمام پاکستانی طلبہ کے لئے ہے جو گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے آئے تھے اور اب واپس ترکی جانا چاہتے ہیں۔
ترک حکومت نے کہا ہے یہ سہولت 6 اگست سے یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس مدت میں جو پاکستانی طالب علم ترکی واپس جائیں گے انہیں ہوٹل کے بجائے ہاسٹل میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔
ترکی کا ورک پرمٹ اور رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے بھی بڑی خوشخبری ہے
ان پاکستانیوں کو ترکی واپسی پر ہوٹل کے بجائے 10 روز کے لئے اپنی رہائش گاہوں میں قرنطینہ کرنا ہو گا
ترکی واپس جانے والے پاکستانیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہوں تک سفر کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کے بجائے پرائیویٹ گاڑیاں استعمال کریں گے۔
پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی نے پاکستانی شہریوں کے لئے قرنطینہ میں نرمی پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔