مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہمارادینی فریضہ ہے۔
منگل کے روز جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے عطیات مہم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کی مدد کرنا سعودی قیادت کے لیے نئی بات نہیں۔سعودی قیادت نے ہمیشہ عرب، مسلم اور عالمی برادری کی مشکل اوقات میں مدد کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام ہمارے دینی بھائی ہیں جن کے ساتھ گہرے تاریخی روابط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو چاہئے کہ وہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت دل کھول کر اپنے عطیات جمع کرائیں۔