اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 60لاکھ سے زائد پاکستانی صارفین کی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔
معروف ایپ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر یکم جاجولائی سے ستمبر2021کے آخر تک پاکستانی صارفین کی جانب سے 60لاکھ19ہزار754شیئر ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے ۔ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیو کی شرح معروف ایپ پر شیئر ہنیوالے مواد کا صرف ایک فیصد حصہ ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 93فیصد ویڈیوز پوسٹنگ کے 24گھنٹے کے اندر جبکہ 95 فیصد صارفین کے رپورٹ کرنے اور نشاندہی کے بعد ڈیلیٹ دی گئیں۔
معروف ایپ ٹک ٹاک کے مطابق اسی عرصے کے دوران دنیا بھر کے صارفین کی 9 کروڑ 14 لاکھ 45 ہزار 802 ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں تھیں جن میں 60 لاکھ 19 ہزار 754 پاکستانی صارفین کی شیئر کردہ ویڈیوز تھیں۔
معروف ایپ ٹک ٹاک کے مطابق رواں سال امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی، ڈبلن اور سنگا پور میں جدید ترین سائبر انسیڈنٹ مانیٹرنگ اینڈ انویسٹی گیٹنگ ریسپانس سینٹرز بھی قائم کیا جارہا ہے جس کی مدد سے پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والے مواد پر نظر رکھنا اور کوالٹی کو برقرار رکھنا ممکن ہوسکے گا۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے پلیٹ فارم کے استعمال اور غیر معیاری مواد کی روک تھام کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز متعارف کرائی گئیں ہیں، جن کی خلاف ورزی کرنے پر صارف کی ویڈیو ڈیلیٹ اور پھر اکاؤنٹ بلاک کردیا جاتا ہے۔