پاکستانی طیارہ یوکرینی شہریوں کیلئے امدادی سامان لیکر روانہ ،کیف میں سفارتخانہ بھی کھل گیا

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کی جانب سے یوکرین کے شہریوں کے لیے دوسری بار آج امداد روانہ کی گئی ہے۔یوکرین کے درالحکومت کیف میں پاکستانی سفارتخانہ بھی کھل گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ون تھرٹی طیارہ کھانے کی اشیا،ادویات اور طبی سامان لیکر یوکرین روانہ ہوا ہے، امدادی سامان کا دوسرا جہاز 3جون کو ساڑھے 7 ٹن امدادی سامان لے کر یوکرین جائے گا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مزید تفصیلات کے مطابق 15 ٹن وزنی امدادی سامان سی ون تھرٹی کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے پولینڈ کے شہر وارسا پہنچایا گیا جہاں سے اسے یوکرین منتقل کیا گیا۔
مارچ میں بھی پاکستان نے یوکرین جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے اسلام آباد کے نور خان ہوائی اڈے سے 15 ٹن امدادی سامان روانہ کیا تھا۔ امدادی سامان میں جان بچانے والی ادویات، طبی آلات، رضائیاں، کمبل اور کھانے کی اشیا شامل تھیں۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More