پاکستانی عازمین حج کے لیےسعودی عرب پہنچنے لگے

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پہلی حج پرواز پی کے 474 علی الصبح تین بج کر تیس منٹ پر327 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ المنورہ کے لیے روانہ ہوئی ۔ آج اسلام آباد سے مزید دو پروازیں سعودی عرب جائیں گی ۔
لاہور سے بھی پہلی حج پرواز روانہ ہوگئی ۔ عازمین حج کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے رخصت کیا ۔ لاہور سے بھی آج مزید دو پروازیں سعودی عرب پہنچیں گی جبکہ ملتان اور کوئٹہ سے ایک ایک پرواز جائے گی ۔
حج آپریشن کے پہلے دن 2331 عازمین حج سعودی عرب پہنچ جائیں گے ۔
سعودی وزارت داخلہ نے پانچ ممالک پاکستان ، ملائشیا ، انڈونیشیا ، مراکش اور بنگلادیش کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کیا ہے ۔ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت آنے والے عازمین کی امیگریشن ان کے اپنے ملک میں ہی کی جاتی ہے ۔ اس سے سعودی عرب کے ائرپورٹس پر امیگریشن کا بوجھ کم ہوگیاہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More