پاکستانی نژاد برطانوی باکر عامر خان ریٹائر ہوگئے

لاہور(پاک ترک نیوز) دو دفعہ کے عالمی چیمپئن اور موجودہ ڈبلیو بی اے سپر ویلٹر ویٹ چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔


باکسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے 27 سالہ باکسنگ کیرئیر پر فخر ہے۔
عامر خان نے اپنے کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں اور 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عامر خان 8 دسمبر 1986 کو برطانیہ میں پیدا ہوئے جبکہ وہ برطانوی پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے خاندان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ سے ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More