باکو (پاک ترک نیوز)پاکستان کی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے وفد کے ہمراہ آزربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی جس میں دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
باکو کے صدارتی محل میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کےمشترکہ کمیشن کے اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا جس میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد آزربائیجان کے دورے پر ہے۔زبیدہ جلال دونوں ملکوں کے مشترکہ کمیشن کی کو۔چئیرپرسن ہیں۔ جنہوں نے صدر الہام علیوف کو باکو میں آج یکم دسمبر سے شروع ہونے والے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے والے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر آزربائیجان کے صدر نے دونوں برادر اسلامی ملکوں کے مابین تعلقات میں پائی جانے والی گرمجوشی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نےزور دیا کہ کمیشن کے اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر حکمت عملی تیار کی جائے۔
پاکستانی وزیر دفاعی پیداوار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ کمیشن کا اجلاس برادر ملکوں کے درمیان صنعت وتجارت،تعلیم، توانائی، ٹورازم اور دفاعی پیداوار سمیت دیگر شعبوں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے مؤثر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔زبیدہ جلال نے پاکستان۔آزربائیجان۔ترکی سہ فریقی تزویراتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سابقہ پوسٹ