کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 50 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 228 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی گئی تھی ۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔