پاکستان اوربرطانیہ کےتعلقات دوستی اور باہمی تعاون پر مبنی ہیں،آرمی چیف

لندن(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔

رائل ملٹری اکیڈمی سینٹ ہرسٹ میں 213 ویں کمشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی شرکت کی،آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔

رائل ملٹری کے چاک وچوبند دستے کی جانب سے آرمی چیف کو سلامی دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے پہلے سربراہ ہیں جو اس پریڈ میں شریک ہوئے۔

 

رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں 41 غیر ملکی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 2 کیڈٹس عبداللہ اور مجتبیٰ بھی شامل ہیں۔

 

پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تمام حاضرین اور ناظرین کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کے چیلنجر سے نمٹنے کے لیے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 41 غیر ملکی کیڈس بھی پاس آؤٹ ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کے پہلے آرمی چیف ہیں جنہیں رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More