پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز راولپنڈی اور کراچی میں کھیلی جائے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) 17برس بعد پا کستان کے دورے پر آنیوالی انگلش ٹیم کے مبیان کھیلی جانیوالی ٹیسٹ سیریز راولپنڈی اور کراچی میں ہو گی ۔
انگلش ٹیم رواں برس دسمبر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کرائے جانے کی تجویز ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا مقابلہ 9 دسمبر سے جبکہ تیسرا میچ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔ وینیو پر دونوں بورڈز میں اتفاق ہوگیا ہے جبکہ ٹیسٹ میچز کی حتمی تاریخوں کا اعلان بھی جلد ہوگا۔
یاد رہے کہ انگلیٹنڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچز سے قبل پاکستان میں ٹی 20 میچز بھی کھیلے گی، جس کے لیے وہ آئندہ ماہ آئے گی، میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More