پاکستان اور ترکی میں مختلف شعبوں میں تعاون پر مشاورت

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ترکی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ پائیدار عملی روابط ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔ افغانستان کے منجمد اثاثوں کی واگزاری سے افغان عوام کے لیے طویل مدتی پائیدار ترقی کو تحریک ملے گی۔
پاکستان اور ترکی میں دوطرفہ سیاسی مشاورت اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں ہوئی۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ سہیل محمود جبکہ ترک وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سدات اونال کر رہے تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ پاک ترک تعلقات دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔ افغانستان کی صورتحال پر خصوصی توجہ کے ساتھ علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق مشاورت کے دوران تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا جائزہ لیا گیا۔دونوں فریقین نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے 7ویں اجلاس کی جاری تیاریوں پر بھی بات ہوئی اورفروری 2020 میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک کے نفاذ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی مسائل پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
پاکستان اور ترکی رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منارہے ہیں ۔دونوں جانب سے 75ویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے پر اتفاق کیا گیا۔دو طرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا دور ترکی میں سفارتی سطح پر طے پانے والی تاریخوں پر منعقد ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More