پاکستان اور ترکی کادفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترک قومی دفاع کے وزیر ہولوسی آکار نے اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف کے ساتھ علاقائی دفاع اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے جو کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔
وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ آکار نے دارالحکومت انقرہ میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر میں آصف کا فوجی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا۔ وفود کی ملاقاتوں کی صدارت کرتے ہوئے دونوں وزرائے دفاع نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور علاقائی دفاعی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مزاکرات کے دوران دفاعی صنعت میں تعاون کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار جنہوں نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت اور دو طرفہ فوجی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More