پاکستان اور روس میں سٹریم گیس پائپ لائن پر اتفاق

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)پاکستان اور روس کے درمیان سٹریم گیس پائپ لائن پر مذاکرات جاری ہیں ۔ چار روزہ مذاکرات میں سیکرٹری پٹرولیم ارشد محمود کی سربراہی میں وفد شریکِ ہے۔ وفد میں انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کی ٹیکنیکل اور لیگل ٹیم بھی شامل ہے۔

مذاکرات میں سرمایہ کاری کے شیئر ہولڈنگ معاہدے کو حتمی شکل دینے کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پر لاگت کا تخمینہ ڈھائی ارب ڈالرز سے زیادہ ہے ۔منصوبے پر 26فیصد سرمایہ کاری روس کرے گا ، جبکہ پاکستان کے شیئر 74 فیصد تک رکھے جانے کا امکان ہے ۔

پاکستان نے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے روس سے قرض فراہمی کی تجویز دی ہے۔

پاک روس سٹریم گیس پائپ لائن منصوبہ پر مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ 28 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More