پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

روٹرڈیم (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ کل نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل 3ون ڈے میچز کیلیے پاکستان ٹیم نیدرلینڈز میں موجود ہے۔دورہ نیدر لینڈز پر موجود قومی کرکٹ ٹیم تین میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلے گی ۔
پاکستانی ٹیم کو میزبان ٹیم پر برتری حاصل ہے اب تک مابین ہونیوالے تینوں میچز پاکستان نے جیتے ہیں ۔ دوسری جانب میزبان ٹیم ایک تو رواں سال کوئی میچ نہیں جیت پائی، دوسرے انگلش سیزن میں مصروف کنٹریکٹ پلیئرز کی خدمات بھی حاصل نہیں ہیں، نیدرلینڈز کو صرف اپنے مقامی ٹیلنٹ پر ہی انحصار کرنا پڑرہا ہے،اس صورتحال میں پاکستان کیلیے تمام پوائنٹس حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔قومی ٹیم نے آخری پانچ ایک روزہ میچوں میں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے ۔
اس سے قبل دورہ نیدر لینڈز پر موجود قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز روٹرڈیم قونصل خانے میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یوم آزادی کا جشن منایا۔
نیدر لینڈز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جشن آزادی بھرپور طریقہ سے منایا، پاکستانی سفارت خانہ میں منعقدہ تقریب میں قومی اسکواڈ نے خصوصی شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More