پاکستان تحریک انصاف آج مردان میں میدان سجائے گی

مردان (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )آج مردان میں میدان سجائے گی ۔ جلسے اور ریلی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں پی ٹی آئی کے زیر انتظام حقیقی آزادی تحریک کے سلسلے میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، جلسے سے چیئرمین عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین خطاب کرینگے۔
مقامی قیادت کے مطابق پی ٹی آئی کا مردان جلسہ تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، جلسے میں نوجوان، طلبا، خواتین اور عوام کثیر تعداد میں شرکت کرینگے، جلسہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف نفرت کا اظہار ہے، عمراں خان کے جلسوں میں عوام کا سونامی اس بات کا ثبوت ہےکہ قابض حکومت کو فوری انتخابات کا اعلان کرنا چاہئے۔
سینئر وزیر کے پی کے حکومت عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پی ٹی آئی کا آج شام چھ بجے ریلوے گراؤنڈ میں جلسہ ہوگا، جلسےکی تیاریاں مکمل ہوچکی ، مرکزی قائدین کے لئے 30 فٹ چوڑا،80فٹ لمباا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔
عاطف خان نے کہا کہ حالات خراب ہونےکی ذمہ دار امپورٹڈ حکمران ہو نگے، شہبازشریف،حمزہ شریف کرپشن کیسز میں ضمانت پرہیں،کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہم مافیا کا سامنا کر رہےہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More