پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں پارٹی کی اعلی قیادت سے ضمنی انتخابات کی بعد کی صورتحال سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس کے دوران پنجاب میں ضمنی انتخاب کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر غور کیا جائے گا، واضح رہے کہ تحریک انصاف 15 نئی نشستیں جیتنے کے بعد بعد پنجاب اسمبلی میں سرفہرست جماعت بن گئی ہے اورصوبے کی وزارت اعلی کیلئے درکار ہدف بھی حاصل کر لیا ہے۔
اجلاس سے قبل پارٹی کی مرکزی اور صوبائی لیڈرشپ کی اہم مشاورت ہو گی۔ یاسمین راشد، حماد اظہر، سبطین خان سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More