پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ،خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے،نواز شریف

لندن(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے۔پاکستان بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتاہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی جوہری پروگرام پر بیان سے متعلق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دا ر ایٹمی ریاست ہے۔
نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتاہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More