پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری افراد کیلئے بری خبر آگئی ، 100انڈیکس 43ہزار 168پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے اب تک انڈیکس دو نفسیاتی حدیں کھوچکا ہے جبکہ کاروبارمیں مجموعی طور پر 4.8 فیصد تک گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کا رجحان ہے ، کے ایس ای 100 انڈیکس 22 سو پوائنٹس تک گرگیا ۔
ٹی بلز کی نیلامی کے ریٹس میں غیر معمولی اضافہ ، روپے کی بے قدری اور شرح سود میں اضافے کے خدشات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دھچکا لگا ہے ۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More