پاکستان سپر لیگ 7کی افتتاحی تقریب میوزک اور رقص کے بغیر ہو گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کی افتتاحی تقریب میوزک اور رقص کے بغیر ہو گی۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ تقریب سے خطاب کریں گے ۔
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) میں اس بارروایتی رنگا رنگ تقریب کے بجائے افتتاحی تقریب سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کی افتتاحی تقریب میں میوزک اوررقص نہیں ہوگا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق کووڈ کی صورتحال اورلاجسٹک مسائل کے باعث گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27 جنوری کوکراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔مختصر افتتاحی تقریب میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا خطاب کریں گے جس کے بعد میچز کا آغاز ہوجائے گا۔
پی ایس ایل 7 کا ترانہ 20 یا 21 جنوری تک ریلیز کردیا جائے گا۔پی سی بی حکام اس حوالے سے پروگرام کوحتمی شکل دے رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More