پاکستان میں اومی کرون کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا ۔بی اے ٹو بارہ ون کا پہلا کیس سامنے آنے پر قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری کورونا بوسٹرڈوز ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں۔
قومی ادارہ صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ کورونا کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون سب ویرینٹ بی اےٹوبارہ ون کاپہلاکیس سامنےآگیا ہے ، نئی قسم کے ویرینٹ سے مختلف ممالک میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کا حل احتیاطی تدابیر اور ویکسی نیشن کراناہے، شہری کورونا بوسٹرڈوز ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 369 ہے جبکہ ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 956 ہوگئی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More