پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت فرقہ واریت کو فروغ دینے کے لئے داعش اور آئی ایس آئی ایس کو استعمال کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں مارے جانے والے 11 افراد کے قتل کے پیچھے بھی داعش کا ہاتھ ہے اور بھارت اس دہشت گرد تنظیم کی سرپرستی کر رہا ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیز کا یہ مشترکہ اور متفقہ موقف ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔ بھارت پاکستان میں شیعہ سنی تقسیم کو مزید ہوا دے رہا ہے۔
پاکستان میں شیعہ سنی اور فرقہ واریت کو فروغ دینے کے لئے بھارت دونوں مسالک کے علما کو قتل کروا رہا ہے۔ حکومت کی سیکیورٹی ایجنسیز نے بروقت اقدامات کر کے کئی دہشت گرد گرفتار کر لئے جس کے باعث کئی اہم علما کے قتل کی سازشیں بے نقاب ہوئیں۔
عمران خان نے کہا کہ کراچی میں حالیہ سنی عالم مولانا عادل خان کے قتل میں بھی بھارت ملوث ہے۔ حالیہ کچھ دنوں میں پاکستان میں کئی علما کو قتل کیا گیا جن کے پیچھے داعش اور آئی ایس آئی ایس کا ہاتھ ہے۔
سابقہ پوسٹ