اسلام آبا د (پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکردیا ۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ بجلی کی قیمتوں اور عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے جنوبی ایشیا کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی شرح نمو ستمبر 2021کے مقابلے میں 8.8فیصد سے کم کرکے 8.6فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اے ڈی بی نے مالی سال 2021میں بھارت کی معاشی شرح نمو 10فیصد سے کم ہوکر9.7فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ بھارت میں مہنگائی کی شرح5.6فیصد رہنے کی توقع ہے۔
سابقہ پوسٹ