اسلام آباد- ایس ای سی پی نے کاروباری آسانیوں کے لئے انقلابی قدم اٹھایا ہے ۔ا یس ای سی پی نے کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کا اجرا کر دیا ۔جس سے پاکستان میں رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہو گیا ہے، ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے بعد کاغذ پر چھاپے گئے سرٹیفیکیٹ کا اجراء ختم کر دیا گیا ہے۔نیا جاری کیا جانے والا ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کمپنیز ایکٹ کے تحت تمام قانونی شرائط پوری کرتا ہے ۔ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ پر رجسٹرار کی الیکٹرانک مہر اور تصدیق کے لئے کیو آر کوڈ دیا گیا ہے،کمپنی کے بارے میں مزید بنیادی معلومات کے لئے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ سے منسلک ہائپر لنک بھی دیا گیا ہے ۔