پاکستان نے کرتار پور راہداری کیلئے زیرو لائن پر پل کی تعمیر شروع کردی

لاہور(پاک ترک نیوز ) پاکستان ن ے کرتار پور راہداری کی تعمیر کے دوسرے مرحلے میں زیر لائن کے قریب کی تعمیر کے کام کا آغاز کردیا ہے ۔ یہ پل جون 2022میں مکمل کر لیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری کے دوسرے مرحلے میں پاک بھارت زیرولائن پر پل کی تعمیر شروع کی گئی ہے۔ پاکستان نے اپنی طرف سے پل کی تعمیرکے لئے ابتدائی کام شروع کردیا ہے۔پاک بھارت زیرو لائن کے قریب420 میٹرطویل پل کی تعمیرجون 2022 تک مکمل ہوجائیگی۔ پل کی تعمیرپر 452.9 ملین روپے لاگت آئے گی۔
دونوں ملکوں کوملانے کے لئے پاکستان اوربھارت کی سرحد پربنایاجانیوالا یہ پہلا پل ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اوربھارت نے2019 میں کرتارپور راہداری تعمیرکی تھی۔ گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور سے بھارتی علاقے ڈیرہ بابانانک تک چاراعشاریہ سات کلومیٹرطویل راہداری کاافتتاح نومبر 2019 میں وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More