اسلام آباد-پاکستان نے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ، آئی ایس پی آرکے مطابق زمین سے زمین پرمارکرنے والا غزنوی میزائل 290کلومیٹر تک ہدف کوکامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے،
غزنوی میزائل جوہری اورروایتی ہتھیارلےجانےکی صلاحیت رکھتاہے۔میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈٹریننگ ایکسرسائزکےتحت کیاگیا،کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک فورسزکمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نےتجربےکامشاہدہ کیاسینئرفوجی حکام،سائنسدان اورانجینئرزاس موقع پرموجودتھے،صدر،وزیراعظم اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربےپرسائنسدانوں اورانجینئرزکومبارکباددی ،کمانڈراسٹریٹیجک فورسزکمانڈنےویپن سسٹم کےمشاہدےاورتجربےکوسراہا، لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نے تجربےمیں شامل جوانوں کےتربیتی معیارکی تعریف کی ۔