پاکستانی توانائی سیکٹر میں امارات سرمایہ کاری کیلئے تیار

اسلام آباد-متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کااظہار کیا ہے ،امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم الزابی نے وفاقی وزیر توانائی عمرایوب سے ملاقات میں کہا توانائی سیکٹرمیں تعاون بڑھنےسےمعاشی تعلقات مضبوط ہوں گے۔وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نےجواب میں کہا پاکستان یواےای کےپٹرولیم سیکٹرمیں تعاون کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، توانائی مارکیٹ کو وسعت دینے کیلئے مسابقتی اورمؤثر بنایا جارہاہے اور حکومت توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے۔یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More