پاکستان: کورونا وائرس بچوں میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا

پاکستان میں چھوٹے معصوم بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا شروع ہو گئے ہیں

 ماہ اپریل میں 1 سے 10 سال تک کے 3 ہزار 315 بچے اور بچیاں جبکہ 11 سے 20 سال تک کے 12 ہزار  162 لڑکے اور لڑکیاں کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

اپریل کے مہینے میں 19 بچے کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اپریل کے مہینے میں 1 سے 10 سال تک کی 1 ہزار 424 بچیاں کورونا سے متاثر ہوئیں۔

ماہ اپریل میں 11 سے 20 سال تک کی 5 ہزار 205لڑکیاں کورونا کا شکار ہوئیں۔ اپریل کے مہینے میں 1 سے 10 سال تک کے 1 ہزار 891 بچے کورونا سے متاثر ہوئے، اپریل میں 11 سے 20 سال تک کے 6 ہزار 957 لڑکے کورونا کا شکار ہوئے۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں 1 سے 10 سال تک کے 6 بچے اور بچیاں کورونا سے انتقال کرگئے۔ ملک بھر میں 11 سے 20 سال تک کے 13 لڑکے اور کڑکیاں کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھر میں اب تک 1 سے 10 سال تک کی 10 ہزار 36 بچیاں کورونا سے متاثر ہوچکیں ہیں ، ملک بھر میں اب تک 11 سے 20 سال تک کی 28 ہزار 496 بچیاں کورونا سے متاثر ہوچکیں ہیں۔

ملک بھر میں اب تک 1 سے 10 سال تک کے 14 ہزار 500 بچے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ،ملک بھر میں اب تک 11 سے 20 سال تک کے 40 ہزار 670 لڑکے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More