پاکستان کی 10 نومبر سے 100 فیصد پروازوں کی اجازت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) این سی او سی نے 10 نومبر سے 100 فیصد بین الاقوامی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے ۔ جس کے بعد سول ایوی ایشن حکام نے ملکی و غیر ملکی ایرلائینز کو پروازیں چلانے کےلئے تیاریاں کرنے کو کہہ دیا ہے ۔ اور تمام ایئرلائنز کو اس سلسلے میں ای میل کردی گئی ہے ۔
سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق 100 فیصد فلائٹ آپریشن کا آغاز10نومبر سے ہوگا۔تاہم پروازوں کو سلاٹ کی اجازت متعلقہ ایرپورٹ انتظامیہ دے گی۔
فلائٹ آپریشن میں پروازیں دو گنی ہونے سے کرایوں میں بھی کمی ہوگی ۔ اس سے پہلے ایرلائیز شیڈول سے50فیصد کم پروازیں چلارہی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More