پاک ازبک دو طرفہ تعاون کی 6 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)پاکستان اور ازبکستان نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کی چھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔ایم او یوز پر دستخط ازبکستان بزنس فورم کی تقریب میں کئے گئے ۔

پاک ازبک نجی شعبوں کے درمیان 39 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد اور ازبک نائب وزیر اعظم عمر زاکوف بھی موجود تھے۔

پہلا ایم او یو فرٹیلائزر پلانٹ تعمیر کرنے سے متعلق ہے۔ پاکستان کی جانب سے اے کے ڈی گروپ کمپنی کے سی سی او ناصر رضوان نے دستخط کئے ۔ دوسرا ایم او یو ٹیکسٹائل کلسٹر تعمیر کرنے سے متعلق ہے۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے فضل احمد شیخ نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔ تیسرا ایم او یو ویونگ اینڈ ڈائینگ فیکٹری قائم کرنے سے متعلق ہے۔ اے کے ڈی گروپ کمپنی کے سی ای او ناصر رضوان نے ایم او یو سائن کیا۔

چوتھا ایم او یو فرغانہ ایکو سٹی کی تعمیر کا ہے ۔کنگ کریٹ ایل ایل سی کے حمیر غازی نے ایم او یو سائن کیا۔ پانچواں ایم او یو میتھنال سپلائیز سے متعلق ہےواہ نوبل گروپ آف کمپنیز کے سی ای او شیراز اللہ چوہدری نے ایم او یو سائن کیا۔چھٹا ایم او یو سیڈ ڈویلپمنٹ سے متعلق سائن کیا گیا۔پاکستان کاٹن فاؤنڈیشن کے شاہد سلطان نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔ازبکستان کی جانب سے متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے ایم او یوز پر دستخط کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More