پاک انگلینڈ فائنل معرکہ کل ،جیتنے والی ٹیم سیریز بھی نام کرلے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاک انگلینڈ فائنل معرکہ کل ہو گا ، دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں ۔میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کر لے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری ٹی ٹوٹنی میچ کل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ سیریز تین تین سے برابر ہے۔
اس سے قبل 6میچز میں سے تین میں مہمان ٹیم انگلینڈ جبکہ 3میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ کل سیریز کا آخری میچ لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کرلے گی ۔
17برس بعد پاکستان کا دورہ کرنیوالی انگلش ٹیم نے چھٹے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز تین تین سے برابر کردی تھی ۔
سیریز کے پہلے چار میچز کراچی جبکہ آخری تین میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے ۔ پہلے میچ میں انگلینڈ نے 6وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں شاہینوں نے ریکارڈ 10وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی ۔
تیسرا میچ مہمان ٹیم کے نام رہا اور چوتھے ٹی ٹونٹی کراچی میں کھیلا جانے والا آخری میچ تھا جس میں کامیاب نے کامیابی حاصل کی تھی اور سیریز دو دو سے برابر ہو گئی تھی۔
کرا چی کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں جہاں پانچویں میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلش ٹیم کو 6رنز سے زیر کرلیا تھا سیریز کے چھٹے میچ میں فل سالٹ کی بہتری بلے بازی کے باعث مہمان ٹیم سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔
اب سیریز کا ساتواں اور آخری میچ کل لاہور کے قذافی سٹیڈ یم میں کھیلا جائے گا جس میں کامیاب ہونے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کرلے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More