پاک آسٹریلیا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے ۔اب تک کھیلے گئے میچز میں مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ۔کل کھیلے گئے 104میچز میں سے 68آسٹریلیا جبکہ32پاکستان نے جیتے ہیں ۔اگر پاکستانی سرزمین کی بات کریں تو اب تو دونوں ٹیموں کے درمیان 11میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں آسٹریلیا آگے جس نے 6جبکہ شاہینوں نے 4میچوں میں کامیابی حاصل کی۔
آسٹریلیا میں دونوں ممالک کے درمیان اب تک 56میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں 37آسٹریلیا جبکہ 17میں پاکسانی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔
پاک آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ سے قبل آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں بہترین پرفارمنس دینے والی پاکستانی ٹیم کو ہوم گرائونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ہم اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے ۔
ایرون فنچ نے کہا کہ مچل مارش گزشتہ روز پریکٹس میں انجری کا شکار ہوئے ہیں، ان کی دستیابی کا فیصلہ اسکین رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مہمان آسٹریلیا میدان مار لیا اور سیریز ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More