چاغی(پاک ترک نیوز) بلوچستان میں جاری بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والا پاک ایران ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا۔
حالیہ سیلابی ریلے پاک ایران ریلوے ٹریک کو مختلف علاقوں میں بہا کر لے گئے تھے جس کو 11 دنوں کے مسلسل کوششوں کے بعد بحال کر دیا گیا۔
دالبندین سیکشن پر پاک ایران ریلوے ٹریک مکمل طور پر بحال ہے۔دالبندین اسٹیشن سے مال بردار ٹرین تفتان بارڈر روانہ ہوگئی جبکہ یک مچھ میں کھڑی مال بردار ریل بھی دالبندین سٹیشن پہنچ گئی۔