کراچی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ میں چین کا تیارکردہ پی این ایس طغرل بحری بیڑے میں شامل ہو گیا۔ جنگی جہاز کے بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عاری اور نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے شرکت کی۔
صدر مملکت عارف علوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے، دونوں ممالک کی دوستی مشکل وقت میں آزمائی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے، منصوبے سے ملک میں بحری جہاز کی صنعت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے ہمارا دل کا رشتہ ہے، بھارت میں نفرت کی آگ بھڑک رہی ہے، افغان امن سے خطے کی خوشحالی وابستہ ہے۔
پی این ایس طغرل پاکستان نیوی کیلئے تعمیر کیے جانے والے 4 ٹائپ 054 فریگیٹس میں سے پہلا جہاز ہے۔ یہ تکنیکی طور پر جدید صلاحیتوں کا حامل پلیٹ فارم ہے، جس میں سطح آب، فضا اور زیر مار کرنے کے علاوہ نگرانی کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ پی این ایس طغرل جدید کامبیٹ مینجمنٹ اور الیکٹرانک وار فئیر سسٹم کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی جدید صلاحیتوں سے بھی لیس ہے۔ پی این ایس طغرل کی شمولیت سے پاکستان کا بحری دفاع مزید موثر ہوا ہے۔