پاک ترک تجارتی حجم 5بلین ڈالر تک لے جائیں گے ،وزیراعظم

انقرہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک ترک تجارتی حجم پانچ بلین ڈالر تک لے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک کمپنیوں کے مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کیلئے درپیش چیلنجوں کو حل کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر کیا جائے گا۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط کو مضبوط کرنا دورے کا بنیادی مرکز ہے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ترک کمپنیوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔ ساتھ ہی اگلے تین سال میں تجارت حجم کو پانچ بلین ڈالر تک پڑھانے پر بھی زور دیا۔
انقرہ میں وزیراعظم کی یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز زیر اہتمام مباحثے میں شرکت کی۔ ترک کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کا خاکہ بھی پیش کیا۔یونین نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی، تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More