پاک ترک تعاون سے بنائے چوتھے بحری جہاز کی اسٹیل کٹنگ

کراچی (پاک ترک نیوز)ترکی اور پاکستان کے تعاون سے بنائے گئے چوتھے ملجئم کلاس کارویٹ جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی گئی ۔ کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے بنائے گئے طیارے کی تقریب میں نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں ترک کمپنی اسفات کے سربراہ، سرکاری عہدیداران، پاک بحریہ اور شپ یارڈ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔
نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے خطاب میں کہاکہ کورونا کی عالمی وبا کے باوجود کراچی شپ یارڈ اور اسفات ترکی کا بروقت اہم سنگ میل عبور کرنا لائق تحسین ہے،ترجمان کے مطابق یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہو گا. ملجئم کلاس کارویٹ جہازوں کی شمولیت سے روائتی اور غیر روایتی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت مزید بہتر ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More