پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کی سمری موصول نہیں ہوئی، وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کے حوالے سے طریقۂ کار کا آغاز ہو گیا ہے، جب سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، انشاءاللّٰہ جلد آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہو جائے گی، وزیراعظم سے ملاقات میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سمری وزیراعظم ہاؤس ابھی تک نہیں آئی، کل یا پرسوں تک سمری آجائے گی، نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی دباؤ نہیں ہے، اتحادیوں کے ساتھ تبادلہ خیال ہر سطح پر ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سینئر موسٹ 5 یا 6 نام آئیں گے اِنہی میں سے نام فائنل ہو جائے گا، فی الحال اس وقت تک اس معاملہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More